• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی اسٹامپ پیپرز کا اختتام ای اسٹامپ پیپرز کا عمل شروع

کراچی (اسد ابن حسن) محکمہ ریونیو سندھ نے تمام قیمتی اور اہم دستاویزات محفوظ کرنے کے لیےای اسٹامپ پیپر کے اجرا کا اغاز کر دیا ہے۔ محکمے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ای اسٹامپ پیپرز نے روایتی اسٹامپ پیپرز کی جگہ لے لی ہے۔ 500 روپے یا اس سے زائد مالیت کے روایتی اسٹامپ پیپر نہ خریدے جائیں۔ سندھ حکومت نے نئے ای اسٹامپ پیپرز کا اجرا کرتے ہوئے 500 روپے اور اس سے زائد مالیت کے روایتی پرانے ڈیزائن کے اسٹامپ پیپرز کی خرید و فروخت صوبے بھر میں ممنوعہ اور غیر قانونی قرار دی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید