• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کی عمران خان سے دھمکی آمیز پوسٹ کے حوالے سے تفتیش

راولپنڈی(ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دھمکی آمیز بیان کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے اور ٹیم نے ان سے تقریباً 45 منٹ تفتیش کی۔سینٹرل جیل اڈیالہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے سائبر کرائمز کے مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تقریبا 45 منٹ تفتیش کرکے واپس روانہ ہوگئی، 3رکنی ٹیم میں ایف آئی اے کے تفتیشی اور تکینیکی افسران شامل تھے۔ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے دھمکی آمیز ایکس پوسٹ بارے مختلف سوالات کیے گئے۔بانی پی ٹی آئی کا بیان لینے والی ایف آئی اے کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، محسن افضال اور محمد انیس شامل تھے۔

ملک بھر سے سے مزید