اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی ملک کی داخلی سیاست میں موضوع بحث بن گئے جس کی وجہ گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانیوالی ایک ویڈیو ہے جس میں چیف جسٹس اپنے گھر پر اہلیہ کے ہمراہ نریندر مودی کا استقبال کر رہے ہیں اور بعد میں ایک ساتھ پوجا کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں، بھارتی چیف جسٹس بھی متنازع،مودی خود گئے یا مدعو کیاگیا تھا، اپوزیشن ،سیاسی جماعتوں ،قانون دانوں کی شدید تنقید ، انہوں نے ویڈیو میں لکھا ہے میں چیف جسٹس ڈی وانی چندر چوڑ کی رہائشگاہ پر گنیش پوجا میں شامل ہوا لیکن جیسے ہی ویڈیو منظرعام پر آئی مودی مخالف سیاستدانوں کو انکو ہدف بنانے اور مورد الزام ٹھہرانے کا موقع ہاتھ آگیا کیونکہ بھارتی سیاست میں اہم حکومتی شخصیت کا عدلیہ کی اہم شخصیت سے ملاقات کا ریکارڈ نہیں، سیاسی کلچر میں ایسی ملاقاتوں کو غیر اعلانیہ طور پر خاموشی کیساتھ اسلئے بھی نہیں کہا جاسکتا کہ وہاں ایسی ملاقاتیں خفیہ نہیں رہتیں شاید یہی وجہ تھی کہ وزیراعظم کو چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے انکے گھر جانا پڑا اور انہیں مشترکہ پوجا کرنے کا اعلانیہ اظہار کرنا پڑا لیکن جس شدت کیساتھ کانگریس سمیت بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آرہا ہے وہ نظرانداز کئے جانے کی سطح سے خاصا باہر ہے۔