دہلی (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجر یوال کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے ۔ جسٹس سوریہ کانت نے ایکسائز پالیسی بدعنوانی کیس میں وزیراعلیٰ کیجریوال کو باقاعدہ ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کیجریوال کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتوں پر ضمانت دی۔کیجر یوال نے دو الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں جس میں ان کی گرفتاری اور دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعے درج بدعنوانی کے معاملے میں ضمانت سے انکار کو چیلنج کیا گیا تھا۔ بنچ نے 5 ستمبر کو کیجریوال کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔