اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فور س نے10 کارروائیوں میں 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 419 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ۔ 2 افغان باشندوں اور 2 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ لہتراڑ روڈ پر واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 70 گرام آئس،واپڈا ٹاؤن پشاور کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو گرام چرس،سربندر گوادر میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 270 کلوگرام مائع آئس برآمد کر لی گئی۔