راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے5لڑکیوں کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کو برکت علی نے بتایا کہ میری بیٹی (ف)عمر15سال اغواء ہو گئی۔تھانہ صادق آباد کو واجد عباسی نے بتایا کہ اس کی بیوی (الف) کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ صادق آباد کو صابر خان نے بتایا کہ میری بھاوج (ش) بی بی گھر سے گئی جو تاحال واپس نہ آئی ۔تھانہ ریس کورس کو سجاد خان نے بتایا کہ میری بیوی (ع) 14جنوری کو بیٹے کو سکول چھوڑنے گئی جو واپس گھر نہیں آئی ۔مجھے شک ہے کہ کسی نے اسے اغواء کر لیا ہے۔تھانہ گوجر خان کو محمود علی نے بتایاکہ میری بیٹی(الف) عمر 25 سال کو باسط علی نے اغواء کر لیا ۔