اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ کے مرکزی الیکشن آفس کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا گیا۔مولانا پیر سید چراغ الدین شاہ ، چیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اسلام آباد پیر سید قیوم شاہ اور پیر سید شاکر شاہ نےفیتہ کاٹ کر الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور ریفرنڈم میں لیبر یونین امان اللہ خان گروپ کی کامیابی کیلئے دعا کی ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائد و جنرل سیکرٹری لیبر یونین امان اللہ خان نے کہا کہ 6فروری کو سی ڈی اے کےمحنت کش " شاہین" پر مہر لگا کر مزدور دوستی کا ثبوت دیں گے ۔