• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ راجڑ میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔زبیر اکرم نے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ شام اپنے دوستوں احد عرف غلام حسنین ،سعید اختر ،کے ہمراہ راجڑ گاؤں گلی سے گزر رہے تھے۔ اس دوران ندیم رحمان اورایک نوجوان آگئے۔ندیم رحمان نے اپنی کلا شنکوف سے فائر احد عرف حسنین پرکیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔وجہ عنادیہ ہے کہ قبل ازیں احد عرف غلام حسنین اور عبدالرحمان کی معمولی رنجش چل رہی تھی ۔پولیس کے مطابق احد عرف غلام حسنین ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اسلام آباد سے مزید