راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خود کو ایف آئی اے کاانسپکٹر ظاہر کرکے نوسر بازاپنے چار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے 2کارٹن سگریٹ اور 50ہزار روپے لے گئے۔تھانہ رتہ امرال کو عبدالغفور نے بتایا کہ سگریٹ کے 2کارٹن رکشہ میں لے کر آ رہا تھا کہ 5نامعلوم افراد جن میں سے ایک کے پاس وائرلیس سیٹ بھی تھا ، ایک نے خود کوانسپکٹرایف آئی اے ظاہر کیا اور مجھ سے 50 ہزار روپے اور سگریٹ کے کارٹن لے کر چلے گئے۔