• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکاری کار سوار خاتون کاپرس چھین کر بھاگ گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بھکاری کار سوار خاتون کاپرس چھین کر بھاگ گیا۔ تھانہ صدر بیرونی کو شائستہ ظفر ملک نے بتایا کہ نیشنل ہاؤسنگ سکیم اڈیالہ روڈ میں اپنی بیٹی سے ملنے کے لئے اپنے گھر سے نکلی، جیسے ہی میں اس کی گلی میں داخل ہوئی تو میری کار کو ایک بھکاری نے روک کر اپنی بات سننے پر مجبور کیا۔ میں نے پیسے نکالنے کے لئے اپنا بیگ کھولا تو بھکاری میرے ہاتھ سے بیگ چھین کر فرار ہوگیا۔بیگ میں ساڑھے پانچ تولے وزنی طلائی ہار سیٹ، ایک کڑا اور دو تولے کی انگوٹھی،موبائل فون اور ایک لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔
اسلام آباد سے مزید