• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچوں سے زیادتی اور اغوا کیس سب انسپکٹر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد احمد شہزاد گوندل نے کمسن بچوں سے مبینہ زیادتی اور اغواء کے مقدمہ میں گرفتار وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کومزید دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم نے دوران تفتیش کمسن بچوں کو حراست میں رکھنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش ابھی کرنی ہے۔ملزم کیخلاف ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
اسلام آباد سے مزید