• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی این ایف جے کا یوم صادق آل محمدؐمنانے کا اعلان

اسلام آباد(جنگ نیوز ) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے یوم صادق آل محمد جمعرات 22 رجب المرجب کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق کی نذر و نیاز شیعہ سنی برادران کا مشترکہ ورثہ ہے۔ علامہ بشارت امامی نے کہا کہ آج امت مسلمہ قرآن و اہلبیت سے دوری کے سبب مسائل و مصائب کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے ، اسے قرآن و اہلبیت سے ٹوٹا رشتہ دوبارہ جوڑنا ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید