راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ کلرسیداں میں دوران حراست جاں بحق ہونے والے ملزم کاپوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال راولپنڈی میں رات گئے کیاگیا،43سالہ ارباب علی کا پوسٹ مارٹم میڈیکل بورڈ نے کیا ،متوفی کی لاش کے ہمراہ بڑی تعدادمیں اس کے لواحقین اور دیگر افراد بھی ہسپتال میں موجودتھے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری ہسپتال کی مارچری کے باہر تعینات کی گئی تھی ۔ادھر ترجمان راولپنڈی پولیس کاکہنا تھاکہ ارباب چوری کے مقدمہ میں 18 جنوری کو گرفتار ہوا جسے عدالت میں پیش کر کے دو روزہ ریمانڈ لیا گیا تھا، متوفی منشیات، ڈکیتی، چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور 8 مقدمات میں سزا یافتہ تھا۔ایس پی صدر کاکہنا ہےظاہری ملاحظہ میں کسی قسم کے تشدد کے شواہد نہیں ملے ۔