اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )سی ڈی اے مزدو ریونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے سلسلے میں الیکشن کیمپ کے افتتاح کے موقع پر محفل نعت کی تقریب زیر صدارت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ ستارہ مارکیٹ جی سیون میں ہوئی جس میں پی ایف یو جے کے صدر محمد افضل بٹ،نیشنل پریس کلب کے سابق صدرا نور رضا ، سابق ڈپٹی میئر اعظم خان،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدوروں نے اپنا فیصلہ سی ڈی اے مزدور یونین کے حق میں دے دیا ہے۔