• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21سماج دشمن پکڑے گئے منشیات ،اسلحہ،10موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 4ملزموں کو گرفتار کرکے 54لٹر شراب برآمد کرلی۔ 7ملزموں سے سات پستول برآمد کئے گئے۔ 4 ملزموں سے ساڑھے 5 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ تھانہ وارث خان پولیس نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ سے 5مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ دھمیال پولیس نے بھی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سے 5مسروقہ موٹرسائیکل اور مسروقہ موٹرسائیکلوں کے سپیئر پارٹس برآمد کر لئے ۔بنی پولیس نے 100پتنگیں اور 4ڈوریں برآمد کرکے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید