• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین افراد کے قتل کا اشتہاری اور بھتہ مانگنے والے دوملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تین افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم اور کاروباری شخصیت سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگنے اور جان سے مار دینے کی دھمکی دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔پیر کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار دواشخا ص کو مشکوک جانتے ہو ئے روکنے کی کو شش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ایک ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، گرفتار ملزم نے اپنا نام ملازم حسین شاہ بتایا، ملزم کے قبضہ سے پستول برآمد کرلیا گیاجو تھانہ رمنا اور تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقوں میں تین افراد کے قتل اور چار کو زخمی کرنے میں مطلو ب تھا۔ وقوعہ میں ملوث دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ ادھر انسداد رابری ڈکیتی یو نٹ نے کا رروباری شخصیت سے واٹس ایپ پر کال کرکے ایک کر وڑ روپے بھتہ مانگنے کے الزام میں اکرم اور محمد عمران گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون، موٹر سائیکل، اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید