اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے پڑتال میں پراپرٹی ڈیلر پر قاتلانہ حملہ میں ہمراہی خالد خان نے آگے آ کر شعیب اقبال کیانی کو تو بچا لیا مگر خود زندگی کی بازی ہار گیا۔ شعیب اقبال کیانی نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ رات پونے گیارہ بجے وہ خالد خان اور مبشر کے ہمراہ پڑتال چوک میں موجود تھے کہ سترہ میل کی جانب سے ایک گاڑی آئی جس میں تین افراد سوار تھے ۔گاڑی سے اس پر فائرنگ کی گئی ۔خالد خان نے آگے آ کر اسے بچا لیا مگر ایک گولی اس کے سر اور دوسری کمر میں لگی جس سے وہ خالق حقیقی سے جا ملا۔