اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں چیئرمین الیکشن کمیشن ناصر میر کے مطابق اپنا پینل کے تمام امیدوار کامیاب ہو گئے۔ صدر سجاد حیدر ،سینئر نائب صدر جہانگیر چوہدری، جنرل سیکرٹری سہیل شہزاد، نائب صدور چوہدری جاوید ،مدثر راجہ ،فنانس سیکرٹری محمد عاصم، جوائنٹ سیکرٹری فیصل خان، انفارمیشن سیکرٹری سید مہدی منتخب ہو گئے ۔ ممبران گورننگ باڈی کیلئے رضوان خان، حبیب شیخ راجہ ظفر حنیف خٹک عابد ضیاء سلطان بشیر طاہر کاظمی کامیاب قرار پائے۔ 87فوٹو جرنلسٹ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔