اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر ابہام کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری لاء چھٹی کے باوجود دفتر آگئے،الیکشن کمیشن قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گا۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے اکثریتی فیصلے پر الیکشن کمیشن کی ابہام کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت عظمی کی وضاحت کے بعد اسپیشل سیکرٹری لا چھٹی کے باوجود دفتر آئے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر تحریری وضاحت ابھی تک موصول نہیں ہوئی، تحریری وضاحت لیگل حکام کو ملنے کے بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس بلایا جائیگا۔