• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کا سیمی فائنل میں چین سے مقابلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چین میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم پیر کو میزبان چین سے مقابلہ کرے گی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگیں۔ گروپ میں پاکستان کو واحد شکست بھارت کے خلاف ہوئی، جبکہ بھارت نے اپنے تمام پانچوں میچوں میں فتح حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ چین کو گروپ میچ میں بڑے مارجن سے شکست دے چکے ہیں، اس لئے سیمی فائنل میں بڑا دباؤ نہیں ہوگا، فائنل میں امکان ہے کہ بھارت سے مقابلہ ہو، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پنالٹی کارنر کے شعبے میں خامیاں سامنے آئی ہیں جس پر توجہ دے رہے ہیں، دفاعی کھلاڑیوں کو بھی جارحانہ انداز اپنانا ہوگا، فارورڈ اچھا کھیل رہے ہیں مگر کچھ مسنگ مہنگی ثابت ہوئی ہے، بعض سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے کمبی نیشن کا توازن خراب ہوا ہے، کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے، ایک سال میں یہ ٹیم بہتر پوزیشن میں آجائے گی۔

اسپورٹس سے مزید