کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد صحافیوں نے سوالات کیے کہ آپ کیا کرنے جارہے ہیں؟ ’خوشخبری دے رہے ہیں آپ منصور علی شاہ صاحب کو؟‘ جس پر بلاول نے جواب دیا کہ ’آپ کو ڈیموکریسی ڈے مبارک ہو‘۔ ان کے جواب پر قہقہے لگ گئے۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پی پی کے تمام اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ نے شرکت کی۔