آج پیر 16 ستمبر 2024ء کے حوالے سے علمِ نجوم کی روشنی میں ماہرین کی جانب سے کی گئی پیش گوئیاں جانیے۔
آج کے دن کسی ایسے نامور شخص سے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے آپ ملنے کے خواہشمند تھے، شریکِ حیات کے ساتھ سفر کرنے کا امکان بھی ہے، مشکل وقت میں کسی کا ساتھ دینے کے لیے کھڑے ہونے سے آپ کی شہرت میں اضافہ ہو گا۔
کاروباری افراد کو کاروبار میں منافع ہونے کے کافی امکانات ہیں، آپ جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے بہت کچھ کریں گے، پیسے کے معاملات میں آپ کو تھوڑی سختی کرنے کی ضرورت ہو گی، آپ کو تحفے کے طور پر جائیداد میں سے حصّہ ملنے کا امکان ہے۔
آج کا دن اپنے کام میں بہتری لانے کے لیے مفید ہے، فیملی آپ کا ساتھ دے گی جس کی وجہ سے آپ اپنا کام وقت پر مکمل کر سکیں گے، مالی حساب سے آپ خود کو کافی خوش قسمت پا سکتے ہیں، سفر آپ کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔
ممکنہ طور پر کسی کامیابی کے حصول کی وجہ سے اعلیٰ افسران کی نظر میں آپ کی عزت بڑھے گی، آمدنی کے لیے نئے راستے کھلیں گے، رشتے داروں کی آمد ماضی کے دلچسپ دنوں کی یادیں تازہ کر دے گی، آپ کی رہنمائی خاندان کے کسی فرد کو اس کے خوابوں کے حصول میں مدد کرے گی۔
سرمایہ کاری کے مواقع ملنے کا امکان ہے جس سے مجموعی مالیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی، آپ اپنے کام کا بہتر انداز میں حساب دے سکیں گے، ضرورت کے وقت فیملی آپ کی مدد کرے گی، آپ اپنی صحت کے کسی ایسے مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کو طویل عرصے سے پریشان کر رہا ہے، آپ انتہائی مشکل حالات میں بھی پُرسکون رہنے کا کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیں گے، سفر منافع بخش ثابت ہو سکتا ہے۔
آج کے دن کسی بہترین مالیاتی ڈیل سے کچھ رقم مل سکتی ہے، کسی ذاتی معاملے سے متعلق کوئی بڑا فیصلہ کریں گے، کسی اہم کام میں پوری طرح مشغول رہ سکتے ہیں، کوئی قریبی شخص آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔
کاروباری افراد کے لیے منافع بخش وقت ہے، سماجی محاذ پر سب کے ساتھ رابطے میں رہنا فائدہ مند ہو گا، کسی مالی فائدے سے مجموعی مالیت کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے، پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے یہ اچھا وقت ہے۔
اعلیٰ عہدیداران آپ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کام کرنے کے انداز کی وجہ سے آپ کو آئیڈیلائز کریں گے، گھر یا اپارٹمنٹ کا مالک بننے کے امکانات روشن نظر آتے ہیں، فٹنس فریکس کو ورزش کے نئے طریقوں سے بھرپور فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے، شریک حیات یا کوئی قریبی شخص دن کو بے حد تفریحی بنائے گا، مالی اعتبار سے بھی قسمت آپ کے ساتھ ہے۔
برجِ قوس(Sagittarius)
پہلے سے کی ہوئی سرمایہ کاری سے اچھا منافع ہونے کا امکان ہے، گھر میں کسی تقریب کے انعقاد کی وجہ سے مصروف رہنے کا امکان ہے، پیشہ ورانہ زندگی میں نئے مواقع کے حصول کے لیے امکانات کو روشن کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، کچھ لوگوں کے لیے سفر کے امکانات ہیں جبکہ کچھ لوگ نئے گھر یا نئے شہر میں شفٹ ہو سکتے ہیں۔
کسی پروجیکٹ یا اسائنمنٹ میں معمولی تبدیلیوں کی ضرورت ہو سکتی ہے جسے آپ نے جمع کروایا تھا، علمی میدان میں آگے بڑھنے کے امکانات روشن ہیں، اس لیے کوششیں جاری رکھیں، آج ہم خیال لوگوں کی صحبت میں وقت گزارنے کا موقع بھی مل سکتا ہے، صحت کے حوالے سے مثبت اقدامات کی ضرورت پڑ سکتی ہے، آپ فیملی کی طرف سے خود کو بہت خوش اور مطمئن محسوس کریں گے۔
باقاعدہ ورزش کے معمول سے وقفہ لینے سے فائدہ ہو گا، پیشہ ورانہ زندگی میں مذاکرات کے لیے سخت سودے بازی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں، کوئی جائیداد حاصل کرنے یا کرائے پر لینے کے منصوبے جاری ہو سکتے ہیں، علمی میدان میں غیر ضروری خطرات مول لینا سمجھداری نہیں ہے، گھر پر کچھ لوگوں کے لیے کافی پُرجوش اوقات نظر آ رہے ہیں، آج کے دن طویل سفر پر نکلنے والوں کو راحت اور لطف حاصل نہیں ہو سکتا۔
تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنا اہم رہے گا، کام پر سیاست کرنے والے کسی شخص کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، آج کسی قریبی شخص کے ساتھ اچھا وقت گزرنے کا امکان ہے، اگر آپ کو کسی کام میں چیزیں اپنی پسند کے مطابق نہیں لگتیں تو بہتر ہے کہ کچھ وقت نکال کر اس کام کو نئے سرے سے شروع کریں۔