• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

کراچی(این این آئی)کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ،356کلو گوشت اوررکشہ برآمد، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، پولیس نے بتایا کہ یہ گوشت ہوٹلوں اور دکانوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ خان گوٹھ سے ملزمان کو گرفتارکیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان سے 356کلو گوشت اوررکشہ برآمدکیاگیا ہے ، ملزمان مردہ جانوروں کاگوشت ہوٹلوں،دکانوں میں فروخت کرتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید