کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی صنعتی تعلقات کمیشن (این آئی آر سی) نے مزدوروں اور آجروں کی رجسٹرڈ17 ملک گیر فیڈریشنز سے این آئی آرسی کے قوانین میں ترامیم کے لیے تجاویز وسفارشات طلب کرلیں۔آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے چیئرمین سیدذوالفقارشاہ، صدر ملک نوید اعوان، جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین اور دیگر راہنمائوں کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کی مرکزی کونسل وعہدے داروں کا اجلاس منگل 24 ستمبر کو طلب کیا ہے، جس میں تجاویز وسفارشات مرتب کرکے این آئی آرسی میں جمع کروائی جائیں گی۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فیڈریشن چاروں صوبوں کے بلدیاتی ملازمین کو حقوق ومراعات دلوانےکیلئے کوشاں ہے۔