کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے سندھ سیڈ کارپوریشن میں نئے سرے سے اصلاحات لانے کافیصلہ کیاہے. اس سلسلے میں وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ سیڈ کارپوریشن کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو، ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن مشتاق سومرو، زراعت کے تمام ڈی جیز اور دیگر زرعی ماہرین شریک ہوئے. اجلاس میں ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن مشتاق احمد سومرو اور محکمہ زراعت کے دیگر ڈی جیز نے صوبائی وزیر کو سندھ سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئ۔