کراچی(پ ر)کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی کے تحت نیوکمہارواڑہ لیار ی کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے فری موبائل فون ریپئرنگ کورس کا آغاز کردیا گیا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم کچھی کمہار جماعت کے سینئر رکن داؤد بی ڈی نے ویلفیئر کے صدر رفیق مارا کے ہمراہ ربن کاٹ کر سینٹر کا افتتاح کیا۔