• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی کاز وے ندی سے ملنے والے لاش کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی ،مقتول کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا اور کراچی میں مہران ٹائون کورنگی میں رہائشی تھا،مقتول اسلام آباد میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ہر ماہ ہفتہ کے لئے بچوں سے ملنے کے لئے کراچی آتا تھا،گذشتہ شب گھر والوں کو دودھ لینے کے لئے محمود آباد جانے کا بتاکر نکلا تھا،پولیس نے مقتول کے سسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے،پولیس کو شبہ ہے کہ اسے کہیں اور قتل کرنے کے بعد کاز وے ندی میں لاکر پھینکا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید