کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے لاہور زون ون کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کی تبدیلی کے نوٹیفکیشن کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے اینٹی کرپشن سرکل کے سربراہ سمیت 9 تفتیشی افسران کے فوری تبادلے کر دیے۔ تبادلہ شدہ افسران میں سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سلیم اختر، زوار احمد، ذیشان کھوکر، انسپیکٹرز ڈیپوٹیشنسٹ شاہزیب خان، نعیم ساجد، سب انسپیکٹرز شوزیب مختار، سہیل سلامت اور امتیاز نیازی شامل ہیں۔ دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کے باوجود ڈائریکٹر لاہور نے چارج نہیں چھوڑا ہے۔