حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ امام آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں‘ وہ صرف ایران کی قیادت نہیں تھے بلکہ عالمی سطح پر بہادری‘ خودداری اور استقامت کی ایک نمایاں علامت کے طور پر جانے جاتے تھے‘ ان کی زندگی قومی وقار اور بیرونی دباؤ کے مقابلے میں ثابت قدمی کی ایک روشن مثال رہی‘ ان کی شہادت خطے کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے ملک اور قوم کی خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع میں بے باک قیادت کا مظاہرہ کیا‘ ان کا کردار بے شمار افراد کے لیے حوصلہ‘ مزاحمت اور استقلال کی ایک علامت رہا‘ ساتھ ہی ہم واضح کرتے ہیں کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔