• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر شیطانی گٹھ جوڑ کے سرغنہ بن گئے، ابوالخیر زبیر

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یک جہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے عظیم مہینے میں عالم اسلام کے ممالک پر جنگ کا مسلط ہونا نہایت غیر معمولی اور المناک واقعہ ہے‘ یہ حالات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امت مسلمہ کی اطاعت اور بنیادی اصولوں سے غفلت نے عالمی استعماری و استکباری قوتوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ مسلمانوں پر حملے کرسکیں‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس شیطانی گٹھ جوڑ کے سرغنہ بن چکے ہیں اور دنیا کو دھوکے‘ فریب اور جھوٹ کے پردوں میں چھپا کر بڑی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شجاع الدین شیخ‘ حافظ عبد الغفار روپڑی‘ علامہ زاہد محمود قاسمی‘ مفتی گلزار احمد نعیمی‘ڈاکٹر سید علی عباس نقوی‘ قاری یعقوب شیخ‘ پیر سید صفدر شاہ گیلانی‘ ڈاکٹر عطاءالرحمان‘ ڈاکٹر طارق سلیم‘ ڈاکٹر فرید احمدپراچہ‘ مولانا جاوید قصوری‘ حافظ محمد اسلم‘ سید عبدالوحید شاہ‘ مولانا عبدالواسع‘ سید لطیف الرحمان شاہ‘ اسرار احمد نعیمی‘ ڈاکٹر یونس دانش نے شرکت کی۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے قائدین کے مشترکہ نکات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیا۔ اس میں اسلامی جمہوری ایران کے رہبر معظم سید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے غم و صدمے اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ رہبر کی شہادت عالم اسلام اور انقلاب اسلامی کے محبان کے لیے ایک بڑا المیہ اور صدمہ ہے‘ رہبر معظم سید علی خامنہ ای دینی و انقلابی جرات و بہادری کا استعارہ تھے اور انقلاب اسلامی کی حفاظت کا فرض ادا کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ پا گئے۔

ملک بھر سے سے مزید