• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

سکھر/عمر کوٹ/پڈعیدن (بیورو رپورٹ/نامہ نگاران)ڈگری، ہنگورجہ، گمبٹ سمیت مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق تعلقہ ایجوکیشن آفیسرز سکھر سٹی کی جانب سے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ اساتذہ، اسکولوں کے طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سر زمینِ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ دشمن چاہے کسی بھی روپ میں سامنے آئے، ہماری دلیر سیکورٹی فورسز خصوصاً آرمی، فضائیہ اور بحریہ ملک کے غیور عوام کے ساتھ مل کر اس کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گی۔ عمرکوٹپاک فوج کی شاندار کامیابی اور ملک کے دفاع میں کردار پر عوام کی جانب سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تاریخی قلعے سے ریلی نکالی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید