کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبروں پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نوعیت کے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے نہایت تشویش ناک ہیں اور امتِ مسلمہ کے لیے بڑا سانحہ ہیں۔ سردار عبدالرحیم نے کراچی میں مظاہرین پر تشدد ، فائرنگ اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کی شہادتیں اور زخمی ہونا افسوس ناک عمل ہے۔