اسلام آباد (اے پی پی)سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم اور فوجداری قوانین کی بعض دفعات کی شرعی حیثیت سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت پیر 2 مارچ کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ان مقدمات کی سماعت پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ کرے گا جس کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کریں گے۔ بنچ کے دیگر معزز ارکان بھی آئینی اور شرعی نکات پر تفصیلی دلائل سنیں گے۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں رائج کوٹہ سسٹم اور فوجداری قوانین کی بعض دفعات کو اسلامی تعلیمات اور شریعت کی روشنی میں پرکھا جائے۔