• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن عید میلاد النبیؐ، پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت ریلی کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر تاجدار ختم نبوت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ثروت اعجاز قادری اور بلال سلیم قادری کی قیادت میں تاجدار ختم نبوتؐ ریلی لیاقت آباد ڈاکخانہ سے کھارا در چھٹن شاہ بخاری مزار تک نکالی گئی۔تاجدار ختم نبوتؐ ریلی میں کراچی رابطہ کمیٹی اور پاکستان سنی تحریک کے مرکزی عہدے داروں،کارکنوں،ذمہ داران اور عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ثروت اعجاز قادری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اگر شخصیت پرست تنظیم ہوتی تو میرے قائد کی شہادت کے بعد تنظیم ختم ہو جاتی، عباس قادری، اکرم قادری کی شہادت کے بعد یہ نظریہ، یہ مشن ختم ہو جاتا، لیکن میرے قائد کا نظریہ سچا تھا ، ان کی وطن سے محبت تھی، پاکستان سنی تحریک کا یہ قافلہ گواہ ہے،آئی جی سندھ،وزیر اعلی سندھ،ڈی جی رینجرز بتائیں کہ کیا ہم نےنشتر پارک سے جنازے نہیں اٹھائے، لیکن کیا کسی کے گھر کو آگ لگائی۔ہمیں موت سے نہیں ڈر لگتا، شہادت ہماری تمنا ، ہماری منزل ہے۔بلال سلیم قادری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہیں عنقریب سیدنا صدیق اکبر کے نام پر ہم چار یار کے نام پر انشاءاللہ شاہ فیصل میں تاریخی جلسہ کر کے بتائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید