کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےحلیم عاد ل کا ڈارئیور جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 45سالہ شاہنواز ملاح ولد محمد بخش کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا ،مقتول شاہنواز کےہاتھ اور سینے میں ،2 2گولیاں لگی ہیں ،مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی اسپتال لایا گیا ،عباسی اسپتال میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاہ نواز ملاح گذشتہ 20سال سے ہمارے بچوں کی طرح ہمارے ساتھ تھا،وہ ایک بہادر اور ایماندار انسان تھا، شاہنواز کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے،قاتل جو بھی ہو پولیس فوری گرفتار کرے ،پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔