کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ،ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے گدھا گاڑی چوک کے قریب منگل کو ٹریفک حادثے میں 14سالہ فرحان ولد عبدالرشید جاں بحق ہوگیا ،جبکہ 15سالہ محمد ایاز ولد واچر ،8سالہ محمد انس ولد بچل خان اور 15سالہ محمد ایان ولد عبدالرشید زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ،جہاں پر متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔