کراچی(اسٹاف رپورٹر)گودام چورنگی کے قریب سیکیورٹی گارڈاپنی ہی بندوق سےگولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی علاقہ تھانہ کی حدود کورنگی انڈسٹریل ایریا گودام چورنگی کے قریب سیکیورٹی گارڈ 45سالہ عاشق علی ولد محمد نواز اپنی ہی بندوق سے اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔