• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کا ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 30 ارب سندھ حکومت کو دینے سے انکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو ڈیوٹی مد میں 30 ارب دینے سے انکار کردیا ، ادارے نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ پر ہمارے33ارب روپے واجب الادا ہیں۔ ذرائع کےمطابق سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کوڈیوٹی مدمیں30ارب دینے سے انکارکردیا۔سی ای او کے ای نے بتایا کہ واٹر بورڈ پر ہمارے33 ارب روپے واجب الادا ہیں، ہماری رقم ملنے تک ڈیوٹی کے پیسے ادا نہیں کریں گے۔نثارکھوڑو نے کہا کہ ڈیوٹی کی رقم کو بلوں سے نتھی کرنا غیرقانونی ہے،سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ سندھ حکومت کے 30ارب کے ای کے پاس ہیں ۔قاسم سراج نے کہا کہ سندھ حکومت کے ای کو ڈیوٹی کی وصولی سے روک دے، میئر کراچی بھی کے ای کے ذریعے ڈیوٹی وصول نہ کرائیں ، سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ کے ای نے غیر قانونی راستہ اختیارکیاہے، انہوں نے وعدہ کیا پچھلے ماہ کی ڈیوٹی اداکریں گے۔

اہم خبریں سے مزید