کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ گنڈا پور کے سخت بیانات، رؤف حسن کا بات چیت کی خواہش کا بیان۔
تحریک انصاف کی موجودہ پالیسی کتنی فائدہ مند ؟ کا جواب دیتے ہوئےتجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ اب عمران خان کی حکمت عملی جلسوں کے ذریعے دباؤ ڈالنا ہے، تجزیہ کارعمر چیمہ نےکہا کہ پی ٹی آئی کی یونیفارم پالیسی ہے وہ یونیفارم والوں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔