اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ نے نیب کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز مناسب فورم پر بھجوانے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران آصف علی زرداری و دیگر کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔