• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر‘ 8 آئی آر سروس سینئر افسران کے اضافی چارج کے نوٹیفکیشن

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے بدھ 18ستمبر کو پوسٹنگ ٹرانسفر اور ایڈیشنل چارج بنیادی پے اسکیل 18‘ 19‘ 20کے آٹھ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی اسکیل 19کے دو نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بنیادی سکیل نمبر 20ان لینڈ ریونیو سروس کے تین عہدیداروں کو اضافی چارج دینے کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں۔ ان میں محمد اکبر مہر بنیادی سکیل 20ان لینڈ ریونیو سروس کمشنر آئی آر کراچی اے ای او آئی زون کراچی کو کمشنر آئی آر بے نامی زون تھری کراچی کا اضافی چارج مس شازیہ میمن آئی آر ایس بنیادی سکیل 20کی طویل رخصت کی بناء پر دیا گیا ہے۔ ریحان صفدر ان لینڈ ریونیو سروس بنیادی سکیل 20کمشنر آئی آر لاہور اے ای او آئی زون کو کمشنر بے نامی زون ٹو لاہور کا اضافی چارج بہزاد انور بنیادی سکیل 20کی رخصت کیلئے دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید