ٹوکیو (عرفان صدیقی) پنجاب حکومت کی ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کی ویب سائٹ گزشتہ دو ہفتوں سے خرابی کا شکار ہے جس کے سبب اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص دنیا بھر میں مقیم پنجاب سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی شدید پریشانی کا شکار ہیں ، اس حوالے سے سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کے کمیونٹی ویلفئر اتاشی عاشج لقمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ جاپان میں مقیم پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق نہیں کرپارہے ہیں جبکہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے۔ جاپانی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے پاکستانی لائسنس کی پاکستان کے متعلقہ محکمے سے پاکستانی لائسنس کی آن لائن تصدیق لازمی ہے جو سفارتخانہ پاکستان کی ذمہ داری ہے تاہم پنجاب حکومت کے محکمہ لائسنس کی ویب سائٹ تقریباًُ دو ہفتوں سے بن ہونے سے تصدیق کا یہ کام رکا ہوا ہے۔