• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں ہیومن ملک بینک قائم‘ وزیرصحت سندھ کی تصدیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ کورنگی میں ایک ہیومن ملک بینک قائم کیا گیا ہے‘ڈونر ماں اور بچے کی فیملی کا ڈیٹا یقینی بنایا گیا تھا تاکہ رضاعی بہن بھائی کی پہچان ہوسکےلیکن رضاعی بہن بھائی کے تنازعے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جس پر نادرا اور اسلامی نظریاتی کونسل کےسربراہان کو بھی خطوط لکھے گئے ہیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکےجبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بورڈ کی تشکیل کے بعد فیصلہ کرنے کو کہا ہے‘صوبے میں صحت کے نظام و معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں‘پانچ سالہ دور حکومت کے تحت صحت کے کئی اہداف مقرر کیے ہیں‘کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی بنیادی صحت کے مراکز اور ڈسپنریاں بنائیں گے، تھاوڈنڈڈیز سندھ انٹیگریٹڈ ہیلتھ منصوبہ پچھلی حکومت کے دور میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت کنسلٹنٹ بھرتی کیے جا چکے ہیں‘ یونیورسل ہیلتھ پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا، جن میں پرائمری ہیلتھ کیئر کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے گا، سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ادویات، ڈاکٹرز اور ٹیسٹ کی سہولیات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید