کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ترسیلات زر میں بڑے پیمانے پر اضافے کے اثرات ،اگست میں ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ میں 75ملین ڈالر کا اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 کے دوران پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں 75 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ مالی سال اگست میں 152 ملین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا،اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 171 ملین ڈالر رہا جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 893 ملین ڈالر کے خسارے سے 81فیصد کم ہے۔