کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی منتخب سیکٹرز میں بڑی خریداری سے مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ایس ای100انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ،80ہزار پوائنٹس کی حد بحال،45.33 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی،سرمایہ کاری مالیت میں76 ارب 81 کروڑ 78 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 25.36 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،آٹو اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز میں بڑی خریداری سے مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔