• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تفریحی مقام دامن کوہ روڈ کے علاقے پتھر موڑ کے قریب 25 سالہ دوشیزہ کی خون میں لت پت لاش ملی جسے سر میں تین گولیاں مار کر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی اور ورثا کی تلاش میں مصروف تھی ۔ ادھر تھانہ کہوٹہ کے علاقے توہا میں کیری ڈبے میں فرنٹ سیٹ پر سوار محمد تبریز نامی نوجوان تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے متوفی کے ماموں ظفر اقبال کی رپورٹ پر سمیع کامران اورشہباز بنارس کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید