راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مری مال روڈ کی ری ماڈلنگ کیلئے جاری سیکشن فور کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔اسرار احمد وغیرہ نے ملک صدیق اعوان ایڈووکیٹ، بیرسٹر خدیجہ صدیق اور ملک تیمور صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ انتظامیہ تاریخی عمارتوں کو منہدم کرنا چاہتی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ری ماڈلنگ آف مال روڈ کیلئے سیکشن چار کا نوٹیفکیشن عوامی مفاد کے زمرے میں نہیں آتا ۔