• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11سالہ لڑکا اسکولوں میں قتل کی واردات کی فہرست بنانے پر گرفتار

فلوریڈا (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں انتظامیہ نے 11سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر دو اسکولوںمیں قتل کی واردات کی فہرس بنانے اور اسلحہ جمع کرنے پر گرفتارکرلیا۔ امریکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق وولسیا کائونٹی کے شیروف کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا کہ 11 سالہ لڑکا کرلوکنگسٹس ڈوریلی کو ان اطلاعات پر گرفتار کرلیا ہے جس کے مطابق اس نے اپنے ہم جماعت بچوں کو دھمکیاں دی تھیں۔ شیروف مائیک چینووڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور انکشاف کیا کہ کارلوڈوریلی نے ائرسوفٹ، چاقواور تلواروںک ی ویڈیو دکھائی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایک مذاق ہے۔ انہوں نے گرفتار لڑکے سے برآمد ہونے والی فہرست کا بھی دیا جس میں اہداف کا ذکر کیاگیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 11 سالہ لڑکے کو اپنے ساتھیوں کو تحریری طور پر دھمکانے جیسے الزامات کا سامنا ہے،شیروف کے دفتر سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے کو جیل منتقل کیا جارہا ہے اور سیکورٹی افراد نے اس کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور اسے ہتھکڑیاں اور بیڑیاں لگی ہوئی ہیں۔ حکام نے گرفتار لڑکے کے زیرقبضہ رائفلز اور تلواروں کا ذخیرے کی تعداد اور تصاویر بھی جاری کردی ہے۔
یورپ سے سے مزید