برمنگھم(پ ر) سید مودودی فائونڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام سالانہ مودودی کانفرنس 22ستمبر کو برمنگھم میں منعقد ہوگی کانفرنس کے مہمان خصوصی ممتاز اسلامی اسکالر عبدالمعید قریشی ہوں گے۔ کانفرنس میں سید مودودیؒ کے علمی، فکری اور تحقیقی کام ،قیام پاکستان اور دو قومی نظریہ، اسلام کیلئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کہا کہ اللہ کا نظام ہی دنیا اور انسانوں کی بھلائی کیلئے آیا ہے، اللہ نے انسان کو پیدا کر کے ہر شعبہ زندگی میں رہنمائی کی ہے، سید مودودیؒ نے اسلامی نظام کے ہر موضوع پر تحقیق کی اور مسلمانوں کے تعلیم یافتہ طبقے کی اسلام کے نظام کی طرف توجہ دلائی ، محمدغالب نے کہا کہ سید مودودی کی فکر سے غیر مسلم بھی متاثر ہورہے ہیں کہ اسلام محض مذہب نہیں بلکہ مکمل نظام حیات ہے، اس کی بنیاد اللہ کی توحید، اللہ کے رسول ﷺ کی رسالت اور انصاف پر مبنی ہے، یورپ میں جو ویلفیئر کا نظام ہے اس کا آغاز اسلامی خلافت کے دور میں شروع ہوا تھا، اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی بھی ہے۔