• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں ڈھونگ انتخابات کا نوٹس لے، چوہدری قربان

لوٹن (شہزاد علی) کشمیری عوام کا مطالبہ بھارت کے زیر انتظام انتخابات نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے کرانا شماری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کوآرڈینٹیر کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے گزشتہ روز کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے مرحلے میں ہونے والے ڈھونگ انتخابات کا انعقاد چارٹر آف ڈیمانڈ اور عالمی ادارے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی باشندوں کا مطالبہ شروع سے ہی اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صف اول کی لیڈر شپ، سمیت ہزاروں بے گناہ شہریوں کو جیلوں میں ڈال کر بھارت اس طرح کے انتخابات کا ڈرامہ رچاتا ہے اور اپنی نو لاکھ قابض افواج، پیرا ملٹری فورسز کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دباتا ہے۔بھارت کا انتخابات کا ڈرامہ حق خودارادیت کا نعم البدل کیسے تسلیم کیا جاسکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید